پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ایران نے امریکی مصنوعات کی درآمدات پرپابندی لگادی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

تہرا ن (نیوزڈیسک)ایران نے ملکی منصوعات کو فروغ دینے کی خاطر امریکی اشیاءکی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں امریکا کی علامتی موجودگی کو ختم کرنا ہے۔اس امر کا اعلان ایران میں کامرس اور صنعت کے وزیر محمد رضا نعمت زادہ نے وزارت کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کیا ہے۔نعمت زادہ کے بقول ہمارا یہ اقدام سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے صدر حسن روحانی کے نام اس خط میں دی گئی ہدایت کا عملی مظہر ہے جس میں انہوں نے ملکی پیداوار بڑھانے پر زور دیا تھا۔یاد رہے کہ ایران کے اسی سال جولائی میں عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک ڈیل پر دستخط کئے تھے جس کے نتیجے میں تہران پر عاید سخت عالمی پابندیاں نرم کی جانا تھی اور بدلے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ایرانی وزیر نعمت زادہ کی جانب امریکی اشیائ کی ملک میں درآمد پر پابندی کا اعلان امریکی سفارتخانے پر حملے کی 36 برس مکمل ہونے کی سالگرہ کے ایک روز بعد سامنے آیا۔اس روز ملک بھر امریکا مخالف مظاہرے ہوئے۔ تہران میں ‘عالمی جبروت کے خلاف قومی دن’ کے موقع پر سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکائ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘امریکا مردہ باد’ اور ‘اسرائیل مردہ باد’ کے نعرے درج تھے۔ایران کے پراسیکیوٹر جنرل ابراہیم ریئسی نے اس موقع پر ولولہ انگیز خطاب میں امریکی ‘مظالم’ کو شدید ہدف تنقید بنایا۔ پیر کے روز ایران کے متعدد قانون سازوں نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ‘امریکا مردہ باد’ کا نعرہ ترک نہیں کریں گے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…