پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سا نحہ سندرانڈسٹریل اسٹیٹ ،ہلاکتوں کی تعداد29ہو گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد29ہو گئی ،مزیدچار لاشیں نکال لی گئی ،ملبہ ہٹانے کے لئے اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی تازہ امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں ،سراغ رسا ں کتوں کی مدد حاصل کرلی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونے والی فیکٹری کا ملبہ تیسرے دن بھی ہٹانے کا کام جارہی رہا، ملبہ ہٹانے کیلئے ڈرل مشینوں ، کٹرز اور کرینز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ملبے سے مزید 4 لاشیں نکالے جانے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہو گئی۔ لاپتہ مزدوروں کے غم زدہ ورثا فیکٹری کے باہر بیٹھے کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ قیامت سی قیامت ہے ، ملول چہرے ، اشکبار آنکھیں ، آہ و فغاں اور سسکیاں ، کسی کی آنکھوں کا نور چھنا ، کسی کا لخت جگر گیا ، کسی کا سہاگ اجڑا ، ملبے سے آوازیں آنے کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ موبائل فون بند ہو گئے لیکن فیکٹری کے باہر حسرت ویاس کی تصویر بنے ورثا اب بھی کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ اس سے قبل پاک فوج اور ریسکیو کے جوانوں نے سائنسی آلات سے ملبے میں انسانی زندگی کے شواہد تلاش کئے۔ شواہد نہ ملنے پر ملبہ ہٹانے کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ لوہے کے سریوں کو کٹر سے کاٹنے کے بعد بھاری کرینوں سے چھت کا لینٹر ہٹا دیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے میں پاک فوج کے اہلکار ، بحریہ ٹاو¿ن کی امدادی ٹیمیں اور ریسیکو عملہ یک جان ہو کر کام کر نے میں مصروف ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیاروں کے منتظر افراد کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ عمارت کے بائیں حصے میں تیسری منزل کا لینٹر بڑی مشینری کے ذریعے ہٹا لیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 400تک ہوسکتی ہے، 200کے لگ بھگ افراد ایک شفٹ میں کام کرتے تھے، جبکہ دیگر شفٹوں میں کام کرنے والے مزدور اسی چھت تلے کوارٹرز میں رہائش پذیر بھی تھے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…