اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دورہ لودھراں اور 10 ارب پیکج کا اعلان ضمنی الیکشن سے قبل پری پول ریگنگ ہے ان کو دورہ کرنے سے روکا جائے ۔جمعہ کے روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن سے قبل ہی دھاندلی شروع کر دی گئی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لودھراں کا دورہ کررہے ہیں اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے10 ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن سے قبل ہی پری پول ریگنگ ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی بھی کوشش ہے،انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو ضمنی الیکشن سے قبل لودھراں کا دورہ کرنے سے روکیں۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟