کراچی(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے بلاول بھٹو زرداری کی خواہش پر ہونے والے سندھ فیسٹیول کے اخراجات سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ فیسٹیول کے دوران سندھ حکومت نے 40کروڑ روپے ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کو جاری کیے۔ نیب ذرائع کے مطابق سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے نجی کمپنی کو 18کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔ فیسٹیول کے دوران کمپنی کو مختلف انتظامات کی مد میں مجموعی طور پر 40کروڑ روپے دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال پر نیب نے بعض سرکاری اور نجی افراد کو نوٹس جاری کر کے طلب کرلیا ہے۔