اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی عمران خان کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت۔ مختلف میٹنگز اور کیسز کی سماعت کے باعث ملاقات ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے آج صبح چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سے جسٹس (ر) سردار رضا سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جہانگیرترین اورچودھری سروربھی عمران خان کے ساتھ ملنا چاہتے تھے۔ ملاقات کے دوران عمران خان، چیف الیکشن کمشنرکو بلدیاتی انتخابات میں بے ظابطگیوں سے آگاہ کرنا چاہتے تھے جبکہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے شواہد بھی دینا چاہتے تھے ۔















































