باکو (نیوزڈیسک)جنوبی سوڈان میں روسی ساختہ مال بردار طیارے کے حادثے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عملے کا ایک رکن اور ایک کمسن بچہ محفوظ رہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باکو کے صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ طیارہ جوبا ائیر پورٹ سے پرواز کے فوراً بعد ہی دریائے نیل کے کنارے گرگیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی طیارے میں بیس عملے کے ارکان اور پندرہ مسافر شامل تھے جبکہ مقامی طورپر بھی متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں کیونکہ یہاں بڑی تعداد میں ماہی گیر کام کررہے تھے پولیس افسران کے مطابق 41لاشیں دیکھی گئی ہیں جبکہ ان میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔
عارف نظامی کے ریحام خان کے بارے میں ایسے انکشافات کہ پوری قوم ششدررہ گئی