اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کہیں گیتا واپس جانیکی بات نہ کرنے لگے، سلمان خان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارت واپس آنے والی لڑکی گیتا جب اپنے والدین سے مل لے تو پھر وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ سماعت اور گویائی سے محروم گیتا کی پاکستان سے بھارت واپسی تو ہو گئی ہے لیکن اب تک وہ اپنے حقیقی خاندان کی شناخت نہیں کر سکی۔ گیتا کے اصلی ماں باپ ہونے کا دعوی بہت سے لوگ کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔ ان سب باتوں پر حیران ہوتے ہوئے سلمان خان نے کہا یہ صورت حال بہت عجیب ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ گیتا کو اپنا خاندان جلدی مل جائے۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جس قدر محبت بلقیس ایدھی اور ان کے بیٹے

کیا ریحام عمران میں واقعی طلاق ہوگئی ہے ؟؟ ریحام نے برطانیہ سے خصوصی گفتگو میں سب صاف بتادیا

نے گیتا کو دی اتنی ہی محبت اسے اپنے اہل خانہ سے بھی ملے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسے اتنی محبت نہ ملے اور وہ یہاں سے واپس جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ انہوں نے بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے گیتا کو اتنی اچھی طرح رکھا۔ انہوں نے لڑکیوں کے عدم تحفظ پر کہا کہ اگر کوئی ایسی بچی کھو جاتی ہے تو اس کا حال برا ہوتا ہے۔ ایسی بہت ساری گمشدہ لڑکیاں سمگلنگ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کی مہم کے باعث گھر سے بھاگنے والے یا بچھڑے ہوئے تقریبا 30 بچے گھر پہنچ چکے ہیں۔ کچھ ایسے بچے بھی ہمیں ملے جن کے خاندان میں کوئی نہیں تو ان کی پرورش اور تعلیم کی پورا انتظام کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…