ریاض / اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب آمد پر نائب وزیر دفاع اور کمانڈر سعودی بری افواج نے پاک فوج کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبد الرحمان بن صالح سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ بات چیت کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور لائے گئے ۔ جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ۔