اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گندم سے بھرا جہاز افغانستان کو عطیہ کر دیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق پاکستان نے وزیرا عظم نواز شریف کی ہدایت پر منگل کے روز جذبہ خیرسگالی کے تحت گندم سے بھرا جہاز افغانستان بجھوا دیا ہے ،ترجمان کے مطابق افغانستان میں موجو دپا کستانی سفیر نے گندم وصول کی ہے اور قابل ائیرپورٹ پر افغان حکومت کے حوالے کی ہے ترجمان کے مطابق افغان حکومت نے گندم کے عطیہ کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔وزیر اعظم کے اعلان کے بعد افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کے لیے گندم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ قندوز پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں خوراک کی قلعت ہو گئی تھی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ امریکہ کے موقع پر نوٹس لیتے ہوئے افغانستان کو گندم فراہم کرنے کا اعلان کی تھا اور پاکستانی حکام کو فوری طور پر گندمبھیجنے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔