لاہور(نیوزڈیسک)68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں،بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے مجموعی طور پر 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے آزادی کے بعد پاکستان کے حصے میں آنے والا سرکاری خزانہ آج تک نہیں ملا،1947ءکے زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا اور طلائی سکے بھارت نے آج تک دبا رکھے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت اب 5ارب 45کروڑ روپے ہے۔ اس طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی زیرگردش کرنسی اوردیگراثاثے بھی تاحال پاکستان کو نہیں ملے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت 8ارب 56کروڑ روپے بنتی ہے اور اس طرح بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔گزشتہ 68سال میں کسی بھی حکومت کی جانب سے بھارت اور بنگلہ دیش سے اس کا تقاضہ نہیں کیا گیا تاہم اسٹیٹ بینک اپنی بیلنس شیٹ میں ہرسال اس رقم کا ذکر کرتا ہے۔
68سال گزر جانے کے باوجود بھارت اور بنگلہ دیش نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































