اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں خاص طور پر اقتصادی راہداری منصوبے میں شریک چینی باشندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں افتصادی راہداری منصوبوں کے حوالہ سے غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبوں پر ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ماہرین کی سیکیورٹی بڑھائی جائے ، چینی ماہرین کی سیکیورٹی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اقتصادی منصوبہ خطے میں تبدیلی کا باعث بنے گا ، تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ، اقتصادی راہداری منصوبے خطہ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی ۔















































