اسلام آباد (آن لائن ) قومی احتساب بیور و(نیب ) کی کرپشن کیخلاف بلوچستان میں بھی کارروائی ، سینٹ کو آپریٹیو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزام میں سابق سینٹر ایاز مندوخیل کو گرفتار کر لیا ہے اورنیب نے کوئٹہ سے راولپنڈی منتقل کرنے کے لیے ملزم کا راہداری ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔نیب حکام کے مطابق سابق سینٹر ایاز مند وخیل پر سینٹ ایمپلائز سوسائٹی کے پلاٹ سستے فروخت کرنے کا الزام ہے ،ملزم نے سینٹ کو 40ملین سے زائد کا نقصان دیا تھا ایاز مندو خیل نے پلاٹ کی خرید سے بھی کم قیمت پر پلاٹ فروخت کیے تھے ۔ ایاز مندوخیل کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے انہیں جلد راولپنڈی منتقل کر دیا جائے گا ۔