پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی): پولیس نے میر رضا قتل کیس میں ترمیم کے بعد ابتدائی اطلاعی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جمع کرادی۔

اطلاعی رپورٹ کے مطابق 8 اگست کی میڈیکل رپورٹ میں میر رضا کو قتل کیے جانے کے امکانات ظاہر ہوئے ہیں، جس کے بعد مقدمے میں قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔مجسٹریٹ کی نگرانی میں میر رضا کی قبر کشائی کردی گئی۔ قبر کشائی اور ابتدائی معائنے کے بعد مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 جولائی کی رات میر رضا اپنی دکان واف لکس سے گھر آیا تھا اور اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ پی ای سی ایچ ایس میں واقع دوسرے گھر سے ہوکر آتا ہے۔ رات تقریباً 4 بجے میر رضا اپنے دوسرے گھر گیا تھا۔کافی دیر بعد اہلخانہ نے میر رضا سے رابطے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بند پایا گیا۔ ابتدائی طور پر اہلخانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔مقدمے کی تفتیش کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ عدالت نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…