اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ایک اور جوڑ پڑ گیا،”پلان بی“پر بھی ٹاکرا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ایک اور جوڑ پڑ گیا،”پلان بی“پر بھی ٹاکرا،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار وں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ، (ن) لیگ اضلاع کی سطح پر وزراءاور مرکزی رہنماﺅں کے ذریعے رابطے کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد بھی کامیاب ہوئی ہے اور بلدیاتی اداروں کی تکمیل کے لئے ان کی حمایت نا گزیر ہے ۔ انتخابات میں پہلے نمبر پر رہنے والی حکمران جماعت (ن) لیگ نے آزاد امیدواروں سے فوری رابطوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے اورہر ضلع میں وزراءاور مرکزی رہنماﺅں کے ذریعے آزاد امیدواروں سے رابطے کر کے انہیں اپنے ساتھ شامل ہونے کے لئے قائل کیا جائے گا ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے بھی اس سلسلہ میں رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مرکزی اور صوبائی رہنما رابطے بڑھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ماضی کی روایات کو دیکھا جائے تو قوی امکان ہے کہ آزاد امیدواروں کی اکثریت پہلے نمبر پر رہنے والی حکمران جماعت کے ساتھ ہی جانے کو ترجیح دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…