اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بینظیربھٹو کا قتل،ناہیدخان آصف زرداری کیخلاف میدان میں،وہ سب کہہ گئیں جو آج تک کبھی نہ کہا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق وزےراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکریٹری اور پیپلزپارٹی ورکرز کی چیئرپرسن ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اگر اپنے والد کے 7سالا اقتدار کا بوجھ لے کرسیاسی میدان میں اترے گا تو ناکام ہوگا۔ اگر بلاول نے بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر سیاست کی تو کامیاب ضرور ہوگا۔ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد بننے والی حکومت کے صدر آصف علی زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی اپنے پانچ سالہ دور حکومت مےں شہےد بی بی کے قاتل گرفتار نہ کر سکے۔اگر آصف علی زرداری کو بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا پتہ تھا تو پانچ سالہ اقتدار میں قاتلوں کو بے نقاب کیوں نہیں کیا۔اگر شہید بے نظیر بھٹو کا قتل بیت اللہ محسود نے کیا تو اس کی پشت پناہی کون کر رہا تھا؟ ، اس کی تحقےقات ہونی چاہےے ۔ بھٹو خاندان کے اصل وارث صنم بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے بچے ہیں۔ باقی جو اپنی ذات کے ساتھ بھٹو لگاتے ہیں وہ کسی بھی صورت میں بھٹو نہیں بن سکتے ۔ اس وقت پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں بلکہ زرداری لیگ بن گئی ہے۔ان خےالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو ملیر میں پرےس کانفرنس سے خطاب مےں کےا ۔ انھوں نے کہا کہ میں ایسی کسی جمہوریت کو نہیں مانتی ۔جس جمہوریت میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا پتہ نہ لگ سکے۔ بے نظےر بھٹو جب پاکستان آرہی تھی تو انہیں دھمکیاں دی گئی لیکن اس کے باوجود وہ پاکستان آئیں اور عوام کی خاطر شہید ہوگئی اور ان ہی کی پارٹی اقتدار میں آئی آصف زرداری صدر بنے، یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم بنے لیکن افسوس کی بات ہے کے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگاتا ہے تو وہ بھٹو نہیں بن سکتا۔ اس لےے بلاول کو چاہیے کہ اگر اسے بھٹو بننا ہے تو اپنے والد کی سیاست کو ختم کردے اور آزادانہ طریقے سے بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کیا جا رہا ہے اور تین صوبوں سے پیپلز پارٹی کا نام و نشان ختم ہوتا جا رہا ہے اور اس پارٹی کو ختم کرنے میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے اندر 34 سیٹیں حاصل کرنا پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کے لےے شرم کا مقام ہے اور سندھ کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکن بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نہیں ہوئے ہیںبلکہ کامیاب سندھ کے حکمراں ہوئے ہیںجنہوں نے وڈیروں کے ذریعے بدمعاشی کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کے اندر خون ریزی سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ایک نظریاتی کارکن کے طور پر عزت کرتی ہوں لیکن وہ ناکام ایڈمنسٹریٹر ہیں کیونکہ ایک یو سی میں الیکشن کے دوران 12 افراد قتل ہوگئے اور وزیر اعلیٰ سندھ امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کےا کہ لاڑکانہ میں انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی خواتےن ایم این ایز پولنگ اسٹیشنوں میں ٹھپے لگا رہی تھی جب ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی خاندان کے فرد منور علی عباسی نے احتجاج کیا تو پیپلز پارٹی نے اس کے اوپر جھوٹے مقدمات درج کروادیئے اور لاڑکانہ میں غنڈہ گردی کے ذریعے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل کرپٹ لوگوں کو فوری طور پر نکالا جائے اور ایسے کرپٹ عناصروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان میں اس وقت لیڈر شپ کا سخت فقدان ہے کیونکہ نواز شریف صرف پنجاب کے سیاستدان بن گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2011ءمیں آصف زرداری نے ہائی کورٹ میں لکھ کے دیا ہے کہ اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے اور پیپلز پارٹی صرف ایک این جی او ہے۔ اس لیے میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کو بحال کرانے کے لےے مقدمہ دائر کیا ہوا ہے۔ میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی اور کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ مجھے پیپلز پارٹی سے علےحدہ کرے اور زرداری لیگ کا مقابلہ کرتی رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لےے عوام کو آگے آنا ہوگا۔ کوئی بھی ان کے مسائل ان کے دروازے پر جاکر حل نہیں کرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ورکرز کا مستقبل روشن ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنا ن ازسرنو صف بندی کریں۔ لٹیروں کا وقت اب ختم ہونے کو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…