جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیئرمین نیب کا شریف برادران کےخلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات دسمبر تک مکمل کرنےکا حکم

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کے خلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات 31 دسمبر 2015 تک مکمل کریں ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن کے مقدمات گزشتہ دو دہائیوں سے التواءکا شکار ہیں ۔ چیئرمین نیب نے یہ ہدایت نیب کے ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کے دوران دی ہے اور کہا ہے کہ نیب پرانے مقدمات کو جلد نمٹانا چاہتا ہے ۔ نیب کے پاس ملک کے تمام سیاسی رہنماﺅں کے خلاف کرپشن مقدمات کی انکوائریاں التواءکا شکار چلی آ رہی ہیں ۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ سال عہدہ سنبھالتے ہی 15 سال پرانے مقدمات کی انکوائریاں جلد نمٹانے کی ہدایت کی تھی اس حکم پر عمل کرتے ہوئے نیب کے انکوائری افسران نے 70 فیصد مقدمات کی انکوائریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ اب چیئرمین نیب نے نواز شریف ، شہباز شریف کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماﺅں کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن کے مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے ۔ آن لائن کو نیب حکام نے بتایا ہے کہ انکوائری افسران نے ہائی پروفائل مقدمات کی فائلیںاوپن کر کے کام تیز کر دفیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 31 دسمبر سے قبل ہی یہ انکوائریاں مکمل کر لی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…