اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبرتناک شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ استعفے کا اعلان کرتے ہوئے شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈسٹرکٹ انچارج کی حیثیت سے اچھی کارکردگی میری ذمہ داری تھی لیکن پورانہیں اترسکا اور اب مستعفی ہوجاناان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔