پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ننکانہ صاحب:مسلم لیگ(ن) اورتحریک انصاف میں خونی تصادم،2افراد جاں بحق ،ایک شخص زخمی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،جاں بحق ہونیوالے تحریک انصاف کے کارکن ہیں ،۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے وزیرپور کی یو سی 48 میں چیئرمین کے لئے 2 کزن رانا اسرار احمد اور رانا نزیر احمد تحریک انصاف اور (ن) کی جانب سے امیدوار تھے، گزشتہ روز بھی دونوں امیدواروں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہوئے تھے لیکن نتیجہ تحریک انصاف کے حق میں آیا جس پر (ن) لیگ کے کارکنوں میں شدید غصہ پایا جاتا تھا۔ اتوار کی صبح جب تحریک انصاف کے کارکن علاقے میں پہنچے تو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا اور پھر بات تلخ کلامی کے بعد بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 2 کارکن محمد اقبال اور محمد جمشید جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔واقعہ کے بعد مقامی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ، ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…