منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی جوڑی کا رنبیر اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق کاجول سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی جوڑی ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کی جگہ لے سکتی ہے؟ جس پر کاجول کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا بالکل نہیں لگتا، ان کی جوڑی کا رنبیر اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔کاجول کے مطابق ’کسی کا مقابل کسی سے نہیں کیا جاسکتا، نہ میں دپیکا پڈوکون جیسی بن سکتی ہوں اور نہ ہی دپیکا مجھ جیسی بن سکتی ہیں، اس ہی طرح ہماری جوڑی رنبیر اور دپیکا کی جوڑی جیسی نہیں اور نہ ہی ان کی جوڑی شاہ رخ اور میری جیسی بن سکتی ہے۔یاد رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی بولی وڈ کی سب سے بہترین جوڑیوں میں سے شمار کی جاتی ہے جو بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے-ان فلموں میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے لے کر ’مائے نیم از خان‘ شامل ہیں۔شاہ رخ اور کاجول پانچ سال کے عرصے بعد ایک مرتبہ پھر فلم ’دل والے‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار ادا کریں گی۔فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…