جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گجرات:پریذائیڈنگ آفسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے دوران پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی میت آبائی گاﺅں روانہ کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مر حلے میں ووٹنگ کاسٹ کرنے کا عمل جاری تھا کہ یونین کونسل 6 کے وارڈ نمبر1 میں تعینات منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے پریذائیڈنگ آفیسر محمد شریف کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس دوران پولنگ کے عمل کو فوری طور پر روک دیا گیا ،پریذائیڈنگ آفیسر کی موت سے پولنگ سٹیشن میں ماحول افسردہ ہوگیا ،ریسکیو ٹیموں نے محمد شریف کی میت کو ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے پریذائیڈنگ آفیسر کی میت کو ان کے آبائی گاﺅں منڈی بہاﺅالدین کیلئے روانہ کر دیا،افسوس ناک واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل 15 منٹ تک روکا گیا جس کے بعد ووٹرز نے دوبارہ سے ووٹنگ کاسٹ کرنا شروع کر دیاجبکہ جاں بحق پریذائیڈنگ افسر کے فرائض اسسٹنٹ پریذائیڈنگ نے سنبھال لئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…