اسلام آباد (آن لائن) ریحام خان نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کے بارے میں مسلسل جھوٹ طلاق کی وجہ بنا‘ جھوٹ عمران خان کے مشن میں بھی رکاوٹ تھے باعزت طورپر علیحدگی ہوگئی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان سے ان کی علیحدگی کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولے جارہے تھے۔ جو ناقابل برداشت تھے اور یہی جھوٹ عمران خان کے مشن میں بھی رکاوٹ تھے اس لئے ہمیں علیحدہ ہونا پڑا او رہماری باعزت علیحدگی ہوگئی۔















































