پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

ریحام خان نے 8 کروڑ کے عوض طلاق لی، شہلا رضا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ عمران خان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہیٹ ٹرک کا چانس ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق سے افسوس ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ریحام خان نے 8کروڑ روپے کے عوض عمران خان سے طلاق لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے اور مذہب میں طلاق ایک اچھا فعل تصور نہیں کیا جاتا. طلاق یافتہ خاتون اور مرد دونوں کو ہی معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، شہلا رضا نے کہا کہ دونوں میں طلاق نہیں ہونی چاہیے تھی، انہوں نے کہا کہ ریحام خان فلم بنانا چاہتی تھیں، فیصل واڈا ان کی مالی مدد کرنا چاہتے تھے جبکہ فیصل واڈا کی جانب سے مالی تعاون کی خبر کی اطلاع عمران خان کو نہیں تھی . دوسری جانب فیصل وڈا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہلا رضا کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں . شہلا رضا کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…