ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

سیٹ پر بیٹھ کر خود کو فرعون سمجھتے ہو، اگر ایک لائن لکھ دی تو آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا: جسٹس شہرام سرور نے غلط بیانی پر ایس ایس پی سی سی ڈی کو جھاڑ پلا دی

datetime 2  جون‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ایک شہری کی مبینہ گمشدگی اور عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس حکام کی کارکردگی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری نے کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ایس ایس پی سی سی ڈی سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی جانب سے ایک پولیس اہلکار پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا، اس معاملے میں اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے پیش رفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس شہرام سرور چودھری نے ایس ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت کو گمراہ کرنے یا حقائق چھپانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عدالتی حکم میں ایک سخت نوٹ لکھ دیا جائے تو اس کے اثرات افسر کے پورے کیریئر پر پڑ سکتے ہیں۔

عدالت نے مزید ریمارکس میں کہا کہ بعض افسران اختیارات ملنے کے بعد خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ عدالت نے ایس ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ درخواست ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے لاپتا شوہر کی بازیابی کے لیے عدالت سے مدد طلب کر رکھی ہے۔ کیس کی مزید سماعت بعد میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…