بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مبینہ ہراسگی کیس میں اہم شواہد تحقیقاتی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں زیرِ تفتیش اس معاملے میں نئی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مومنہ اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے دفتر پہنچیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نے دورانِ تفتیش مبینہ دھمکی آمیز پیغامات، آن لائن ہراسگی سے متعلق ڈیجیٹل ریکارڈ اور دیگر اہم شواہد تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کیے۔ حکام نے شواہد کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مومنہ اقبال سے تفصیلی پوچھ گچھ بھی کی، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت اور شوبز انڈسٹری سے تعلق کے باعث میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد این سی سی آئی اے دفتر کے باہر موجود رہی۔ تاہم اداکارہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر عقبی راستے سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو بھی آج دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنا مؤقف پیش کر سکیں، لیکن مقررہ وقت تک وہ پیش نہ ہوئے۔

ایجنسی حکام کے مطابق اگر آئندہ طلبی پر بھی نامزد رکنِ اسمبلی تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی سمیت گرفتاری کے اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…