ملتان (نیوزڈیسک)شاہ محمودقریشی کے چاہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمودقریشی کی صحت میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے ۔شاہ محمود قریشی گزشتہ دنوں دل کے عارضے کے باعث ملتان میںہسپتال داخل ہوگئے تھے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کا اڑھائی گھنٹے طویل چیک اپ ہوا، جبکہ 2 مرتبہ ای سی جی بھی کروائی گئی۔ بعد ازاں اڑھائی گھنٹے کے طویل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے شاہ محمودقریشی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اب شاہ محمود قریشی کی صحت میں بہتری آرہی ہے اوروہ جلد ہی ہسپتال سے گھرمنتقل ہوجائیں گے ۔