بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،علی ظفر ایڈووکیٹ صدر،اسد بٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی ظفر ایڈووکیٹ 1172 ووٹ لیکر سپریم کورٹ بار کے صدر بن گئے جبکہ ان کے مدمقابل کلیم خورشید915ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سیکریٹری کی سیٹ حامد خان گروپ نے جیت لی،جمعرات کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، انڈی پینڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے سید علی ظفر جبکہ پروفیشنل حامد خان گروپ کے متفقہ امیدوار پیر کلیم خورشیدمدمقابل تھے ،پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی تاہم ایک سے دو بجے تک کھانے کا وقفہ کیاگیا،انتخابات کیلئے لاہور ،کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد ،پشاور اور دیگر اہم شہروں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں 2697 ووٹرزکو اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے تھے تاہم 2187ووٹ ڈالے گئے جبکہ دیگر ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا، صوبہ بلوچستان میں 170 ووٹ ، کے پی کے میں 256، پنجاب میں کل ووٹوں کی تعداد 1835 جن میں بہاولپور میں 84، اسلام آباد ، راولپنڈی میں 392، لاہور میں سب سے زیادہ 1174 ووٹ ، ملتان میں 185 اور صوبہ سندھ میں کل ووٹ 436 تھے، حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے بیرسٹر علی ظفر مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو 72 ووٹ لیکر صدر بن گئے، ان کے مد مقابل کلیم خورشید کو915 ووٹ ملے۔ سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری کی سیٹ حامد خان گروپ کے اسد منظور بٹ نے جیت لی، آفتاب باجوہ30 ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…