منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نیب میں شکایات سے لےکر مقدمات کو احتساب عدالت میں بھیجنے تک کے لئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کا عرصہ مقرر

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات کو شکایات سے لےکر مقدمات کو احتساب عدالت میں بھیجنے تک کے لئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کا عرصہ مقرر کردیا گیا ہے اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ تمام علاقائی بیوروز مزید ہوشیاری اور تندہی سے کام کریں تاکہ ملک بھر سے کرپشن کا خاتمہ اور ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بلایا گیا اجلاس جمعرات کو بھی جاری رہا۔چیئرمین نے تمام علاقائی بیوروز کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جزوی مقداری درجہ بندی سسٹم کی بنیاد پر نیب کے تمام بیوروز کی 2015ءکی تیسری سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر رکن نے بتایا کہ تمام علاقائی بیوروز کے سالانہ معائنہ کے لئے چیئرمین نیب کی ہدایت پر گزشتہ سال 2014ءمیں چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ مذکورہ ٹیم نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کا سالانہ معائنہ کیا اور جزوی مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر تمام علاقائی بیوروز کی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کیا۔ چیئرمین نیب نے چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معائنہ کی بنیاد پر معلومات کے حصول کے لئے سالانہ معائنہ کے آخری مرحلہ میں تمام علاقائی بیوروز کے دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام علاقائی بیوروز کے تمام اہلکاروں کو مزید ہوشیاری اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ سالوں میں ملک بھر سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر ممبر نے پریزنٹیشن دی اور کہا کہ نیب کے ہر علاقائی بیورو کی کارکردگی کا درجہ بندی نظام کی بنیاد پر انڈیکس کا جائزہ لیا گیا جس کی گزشتہ سال منظوری دی گئی تھی۔ نیب کے متعلقہ علاقائی بیوروز کی رائے اور گزشتہ سال کے معائنے کی بنیاد پر اس میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے معائنہ سے متعلق چیئرمین نیب کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر معیاری درجہ بندی کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت تمام علاقائیت بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے یکساں معیار اختیار کیا گیا ہے۔ 80 فیصد نمبر حاصل کرنے پر شاندار/بہترین، 60 فیصد سے 79 فیصد پر بہت اچھا، 40 فیصد سے 49 فیصد پر اچھا اور 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے پر اوسط سے کم کارکردگی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت کام کو نمٹانے کے لئے اوقات کا تعین کیا گیا ہے۔ مقدمات کو شکایات کی جانچ پڑتال سے انکوائری اور انوسٹی گیشن زیادہ سے زیادہ اور احتساب عدالت میں بھیجنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ دس سال کے طویل عرصہ کے بعد بدلتے ہوئے معاشی، سماجی اور ٹیکنالوجی کے حقائق کے تناظر کے علاوہ نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی کی مزید بہتری کے لئے قانون پر عمل درآمد کے ذریعے اہداف کے حصول کے لئے یکساں اور معیاری نظام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ نیب کے علاقائی بیوروز اس کا اہم جزو ہیں جو شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، تفتیش اور عدالت میں مقدمات کی سماعت اور اپیل مرحلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر جزوی مقدار گریڈنگ نظام پر عمل کرتے ہوئے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی تیسری سہ ماہی کی کارکردگی کے اعداد و شمار مرتب کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال سے بہت بہتر ہیں۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قطعی عدم برداشت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مزید ہوشیاری اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت کی اور چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر ممبر کو جزوی معیاری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر تمام علاقائی بیوروز کی سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ کے نتائج انہیں بھیجنے کی ہدایت کی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…