راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سول انتظامیہ نے آرمی کو صرف امن وامان کے قیام کے لیے طلب کیا ہے ،انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ د اری ہوگی ،جمعرات کوآئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق سول انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں حساس اضلاع میں پاک فوج کو صرف امن وامان برقراررکھنے کے لیے طلب کیا ہے فوجی جوان جب اورجہاں ضرورت ہوئی قانون نافذکرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے تاہم انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہوگی۔