اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی اے نے تمام موبائل فون کمپنیوں کو بلدیاتی انتخا بات میں ووٹرز کی رہنمائی کے لئے فری ایس ایم سروس دینے کے لئے خط لکھ دیا۔جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے موبائل فون کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ووٹرز کو ایس ایم ایس سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ ڈاؤن لوڈ کرنے کا پیغام دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کولکھے گئے خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے کو ہدایت کی تھی کہ ایس ایم ایس میں ووٹرزکو8300 کے نمبر سے ووٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔