کراچی(آن لائن)کراچی سے گرفتار را کے ایجنٹ عارف انڈا نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بھارتی ایجنسی سے تربیت لی ہے۔ بھارت میں کراچی سے آئے لڑکے جاوید لنگڑا کے پاس قیام کرتے تھے۔را کے ایجنٹ عارف کروت عرف انڈا کے سنسنی خیزانکشافات پر عارف کی انٹیروگیشن رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ملزم نے 1992میں دلی اور ممبئی جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سے اسلحہ چلانے کی تربیت لی۔جاوید لنگڑا کے پاس کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے لڑکے رہتے تھے۔نیپال، بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ روٹ سے بھی لڑکے آتے تھے۔ملزم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ 2000ءمیں دہلی پولیس نے اسے پکڑا۔ را کا تعارف کرایا توبات بھارتی میڈیا میں لیک ہوگئی۔ملزم عارف کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ملازم ہے۔دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کے لیئے سی ٹی ڈی میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔سیل سندھ بھر سے گرفتار را کے ایجنٹوں سے ہونے والی تفتیش کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔