اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

حالات کشید ہ ہونے کا خطرہ امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پرایران چھوڑنے کی ہدایت

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) امریکا کے محکمہ خارجہ کے قونصلر امور ڈویژن نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کے لیے تازہ سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے

انہیں جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ ہدایت سوشل میڈیا اور آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے جاری کی گئی، جس میں ایران کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مزید تاخیر کیے بغیر وہاں سے نکل جائیں۔بیان کے مطابق 21 اپریل تک ایران کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال ہو چکی ہے، جس کے باعث محدود پیمانے پر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

امریکی حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دستیاب پروازوں کے ذریعے فوری روانگی کو یقینی بنائیں۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں حالات غیر یقینی ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر انخلا کی یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔مزید کہا گیا کہ شہری اپنے سفری انتظامات خود مکمل کریں اور تازہ ترین معلومات کے لیے سرکاری ذرائع سے مسلسل رابطے میں رہیں۔حکام نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ایران میں موجود تمام امریکی شہری ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…