اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

روزانہ مناسب مقدار میں کافی کا استعمال کن امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا ذہنی امراض کے خطرات میں کمی لاتا ہے،

معتدل مقدار میں کافی پینا ذہنی صحت کیلئے مفید ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف افیکٹیو ڈس آرڈرز میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا بالخصوص مردوں میں ذہنی صحت کیلئے مفید ہو سکتا ہے، جبکہ دوسری جانب روزانہ 5 یا اس سے زیادہ کپ کافی پینے والوں میں ذہنی امراض کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔محققین نے یوکے بائیو بینک کے 460,000 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، اس بڑی تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے افراد شامل تھے تاکہ روزانہ کافی کے استعمال اور مختلف ذہنی امراض کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا جا سکے، اس دوران شرکا سے ان کی روزانہ کافی پینے کی عادات کے بارے میں سوالات کیے گئے، جن میں کافی کی مقدار اور اقسام شامل تھیں، جیسے کہ ڈی کیفینیٹڈ، انسٹنٹ اور گرانڈ کافی شامل ہیں، ان افراد کو اوسطا 13.4 سال تک فالو کیا گیا۔محققین کے مطابق اس وقت خوراک اور غذائیت کے کردار میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، ذہنی امراض کی روک تھام اور علاج میں مددگار ہو سکتی ہے، تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے ایک جے کی شکل کا پیٹرن دریافت کیا، یعنی نہ بہت کم اور نہ بہت زیادہ، بلکہ درمیانی مقدار میں کافی پینے والوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔تحقیق میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ کافی اور موڈ سے متعلقہ امراض کے درمیان تعلق مردوں میں زیادہ مضبوط تھا،

عالمی ادارہ صحت کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، ذہنی امراض کی کیفیت جیسے کہ بے چینی اور ڈپریشن، طویل المدتی معذوری کی دوسری بڑی وجہ ہے اور یہ صحت مند زندگی کیلئے نقصان کا سبب بنتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ذہنی امراض کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے احتیاطی حکمت عملیوں کی ضرورت ہے، کافی میں ایک ہزار سے زائد بائیو ایکٹو اجزا پائے جاتے ہیں، جن میں کیفین، پولی فینولز، میلانائیڈنز اور ڈائی ٹرپینز شامل ہیں، کیفین اور کلوروجینک ایسڈ جیسے اجزا کی سوزش کم کرنے والی خصوصیات ذہنی صحت کے خطرے کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔محققین کے مطابق اے 1 آر کی فعالیت ایسے طریقہ کار میں شامل ہے جو اینٹی ڈپریسنٹ اثرات سے وابستہ ہیں، جبکہ اے 2 اے آر کی روک تھام، ذہنی تناکی وجہ سے پیدا ہونے والی عصبی خرابیوں کا مقابلہ کرتی ہے، کیفین کی اینٹی سوزش خصوصیات کو پہلے بھی مختلف تحقیق میں ڈیمنشیا کے خطرے اور ذہنی صحت کی تنزلی کو سست کرنے سے منسلک کیا گیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…