بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ایران، اسرائیل امریکا جنگ،بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)   28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید ہو گئی ہے۔

ان کارروائیوں میں کئی نمایاں شخصیات جان سے گئیں، جبکہ ایران کی جوابی اقدامات کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ اور غیر یقینی ہو چکی ہے۔ان واقعات کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بلغاریہ کی معروف نابینا پیشگو بابا وانگا کا ذکر دوبارہ گردش کرنے لگا۔ 1996 میں انتقال کر جانے والی وانگا سے منسوب پیشگوئیاں گزشتہ کئی برسوں سے زیر بحث رہی ہیں۔ ان کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف برسوں کے بارے میں پیشگی اندازے ظاہر کیے تھے۔وانگا کے حامیوں کے مطابق انہوں نے 2026 کے آغاز میں مشرق سے شروع ہونے والی ایک بڑی جنگ کا ذکر کیا تھا، جسے بعض لوگ موجودہ حالات سے جوڑ رہے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین حالیہ کشیدگی کو اسی پیشگوئی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔

منسوب دعوؤں کے مطابق اس ممکنہ تنازع کے اثرات مغربی دنیا پر زیادہ گہرے پڑ سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یورپ کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے نتیجے میں معاشی اور سماجی بحران جنم لے سکتے ہیں اور خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔

اسی تناظر میں یہ دعویٰ بھی سامنے آتا ہے کہ روس مستقبل میں ایک بڑی عالمی قوت کے طور پر ابھر سکتا ہے اور ممکنہ جنگ کے بعد عالمی طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ تمام باتیں پیشگوئیوں سے منسوب ہیں اور ان کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…