پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

این اے 154 ,سپریم کورٹ نے صدیق بلوچ کو دوبارہ عدالت طلب کر لیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے این اے 154 کے مقدمہ میں مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ کو (آج)بدھ کو دوبارہ عدالت طلب کر لیا جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ خواہش ہے پارلیمنٹ اور سیاست میں دھوکے بازوں کے بجائے عزت دار اور ایماندار لوگ آئیں۔منگل کو یہاں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف صدیق بلوچ کی اپیل پر تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت میں ان کے وکیل نے مو ¿قف اختیار کیا کہ ٹریبونل میں صدیق بلوچ کی تعلیمی اسناد کے جعلی ہونے بارے جہانگیر ترین نے ٹھوس شواہد فراہم کئے نہ ٹریبونل نے ریکارڈ متعلقہ تعلیمی اداروں سے منگوایا۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈگریوں کا ریکارڈ طلب کیا جانا چاہئے تھا، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات نےڈگری اصل ہونے کی تصدیق کر دی تو عدالت ڈگری کو جعلی کیسے کہہ سکتی ہے۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کنٹرولر امتحانات نے ٹریبونل میں بیان دیا کہ صدیق بلوچ کا داخلہ فارم گم ہے، جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ داخلہ فارم گم ہونے سے کیا ڈگری جعلی ہو جاتی ہے، اس کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہو گی یا پصدیق بلوچ۔ ٹھوس شواہد کے بغیر ڈگری کو جعلی کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے صدیق بلوچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…