جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

ثانیہ اشفاق نے سابق شوہر عماد وسیم کی مبینہ دھمکیوں والی واٹس ایپ چیٹس شیئر کردیں

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر واٹس ایپ پیغامات کے مبینہ اسکرین شاٹس شیئر کر دیے ہیں،

جن کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ثانیہ اشفاق نے حالیہ دنوں انسٹاگرام پر متعدد پوسٹس میں کرکٹر پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، جن میں بے وفائی، بچوں سے لاتعلقی اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے دعوے شامل ہیں۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی جولائی 2025 کی چیٹس میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ کرکٹر نے انہیں خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ان یا ان کے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔شیئر کردہ اسکرین شاٹس کے مطابق اس وقت ثانیہ حاملہ تھیں اور انہوں نے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی، تاہم مبینہ پیغامات میں سخت ردعمل دکھایا گیا اور شرائط نہ ماننے پر پولیس میں شکایت کی بات بھی کی گئی۔اس سے ایک روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دسمبر 2023 میں انہیں اسقاط حمل پر مجبور کیا گیا، اور انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنے الزامات کے شواہد موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ضابطوں کے مطابق اس معاملے پر کارروائی کرے۔ثانیہ اشفاق نے مزید اپیل کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کریں۔ یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق دسمبر 2025 میں واقع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…