بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایک اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی سے تعلق رکھنے والے بلال منصور نے پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس ملاقات میں صوبائی وزیر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد بھی شریک تھے۔

فریال تالپور نے بلال منصور کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں پی ٹی آئی کو مختلف علاقوں میں سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل ڈیڑھ ماہ پہلے مظفرآباد میں پارٹی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا جب مرکزی رہنما اور سابق اسمبلی امیدوار سردار شاہنواز اختر نے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…