اتوار‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2026 

تاجر جعلی ٹریڈنگ ایپ پر منافع کے لالچ میں 11 کروڑ گنوا بیٹھا

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ تاجر کو آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر تقریبا 11 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29 دسمبر 2025 سے 19 جنوری 2026 کے درمیان پیش آیا، اس دوران تاجر نے مختلف بینک اکانٹس میں مجموعی طور پر 10.98 کروڑ منتقل کیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاجر سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہا تھا کہ انہیں ایک آن لائن اشتہار نظر آیا۔ اس کے بعد انہوں نے اشتہار میں دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جہاں اِن کی بات ایک موہن شرما نامی شخص سے ہوئی جس نے اسٹاک مارکیٹ ایڈوائزر ہونے کا دعوی کیا۔تاجر کو ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا جہاں روزانہ منافع کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جاتے تھے۔

گروپ ایڈمنسٹریٹرز نے دعوی کیا کہ موہن شرما ایک بین الاقوامی کمپنی سے وابستہ ہے اور الیکس نامی شخص اس کا جنرل منیجر ہے۔بعدازاں تاجر کو پریمیم ممبر بننے کے لیے کہا گیا اور ایک لنک کے ذریعے ٹریڈنگ ایپ ڈان لوڈ کروائی گئی جہاں ان کے نام سے ایک انسٹی ٹیوشنل اکائونٹ کھولا گیا۔ تاجر جب بھی رقم منتقل کرتا اتنی ہی رقم ایپ کے والٹ میں نظر آتی جس سے ضعیف تاجر کو لگا کہ حقیقی ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اِنہیں مزید واٹس ایپ گروپس میں بھی شامل کیا گیا جہاں ٹریڈنگ ٹپس اور تربیت دی جاتی تھی۔

جب تاجر نے سرمایہ واپس نکالنے اور مزید سرمایہ کاری روکنے کی خواہش ظاہر کی تو تمام ملزمان نے رابطہ منقطع کر دیا، واٹس ایپ گروپس بند ہو گئے اور مزید 8 کروڑ روپے بطور جرمانہ طلب کیے گئے۔ اسی وقت تاجر کو اپنے ساتھ دھوکہ ہونے کا احساس ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ تاجر نے نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی اور بعد میں سائبر پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش، شناخت کی چوری اور الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…