جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

چین اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے معاہدے طے

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

بیجنگ (این این آئی)چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے معاہدے کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عنقریب چین 10 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کرنے والا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے جبکہ آنے والے سالوں کے دوران پاکستان میں وسیع البنیاد غیرملکی سرمایہ کاری کی امید ہے۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے نئے جوائنٹ وینچرز کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔

پاکستان میں زراعت، آٹوموٹیو اور معدنیات کے شعبوں میں تقریبا 9 ارب ڈالر کے نئے ایم او یوز پر چین نے دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں کے 300 کاروباری افراد پر مشتمل ایک بڑے تجارتی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کیلئے چاغی کے راستے کو کراچی سے جوڑنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، چاغی سے کراچی تک کا سفر اسپیشل ریلوے ٹریک اور نئی شاہراہ کے ذریعے ممکن ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ چاغی سے کراچی تک کی معاشی راہداری کیلئے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کی جائے گی۔ بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور کئی ممالک سے ان کی تیاری کے آرڈرز ملنے والے ہیں۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری زراعت اور مائننگ سیکٹرز میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…