جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر مزید بڑھ گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں دسمبر میں 213 ملین ڈالرز کے انفلوز کے بعد مجموعی انفلوز بڑھ کر 11ارب 70کروڑ تک پہنچنے، مالی سال 2026 میں پاکستان کو 4ارب 50کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے موصول ہونے اور پاکستانی کمپنیوں کی چائنیز کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

امریکا کی روس چین ایران یورپین یونین ممالک سے تنازعات اور ٹیرف کی جنگ کے سبب ڈی ڈالرائزیشن کے رحجان کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر اتارچڑھا کے ساتھ تنزلی سے دوچار رہا۔کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 279روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی دو روزہ وقفے کے بعد ڈالر کی 14پیسے کی کمی سے 281روپے 18پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔پاکستان اور چین کے درمیان فوڈ پراسیسنگ قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی لائیو اسٹاک میں جوائنٹ ایگریکلچر وینچر کے ملٹی ملین معاہدوں، اسلامی ترقیاتی بینک سے 603ملین ڈالر قرض کے 3مواہدے طے پانے مختلف 13ممالک کی پاکستان کے ساتھ دفاعی مصنوعات کے خریداری معاہدوں میں دلچسپی جیسے عوامل بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…