اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے سال 2026ء کے لیے گندم کی خریداری کی قیمت 3,500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی خریداری میں پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ اسٹریٹجک گندم ذخائر اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر خریدے گی اور اس کا انتظام منتخب بینکوں کے ذریعے کیا جائے گا۔
فنانسنگ لاگت کا 70 فیصد حصہ حکومت برداشت کرے گی، جبکہ ڈی جی فوڈ، ایگریگیٹر اور متعلقہ بینک کے درمیان سہ فریقی معاہدہ طے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایگریگیٹر کل گندم کا 0.5 فیصد سے کم یا 20 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں لے سکے گا۔ کسانوں کو گندم کے لیے 3,500 روپے فی من کا مکمل معاوضہ فوراً ملے گا۔















































