بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 21 سے 24 جنوری کے دوران شمالی علاقوں میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خطوں میں موسمی شدت کے باعث دریائے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ دیر، چترال، سوات اور کوہستان کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور ممکنہ خطرے والے مقامات کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔ نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے اطراف نشیبی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، جس کے باعث صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ادھر بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بدھ کے روز سے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نوشکی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ہمراہ بارش متوقع ہے، جبکہ بارکھان، سبی، لورالائی، کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران اور چاغی کے علاقوں میں بھی بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…