لاہور( این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے میں تھے تاہم اس دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض ارکان کی جانب سے امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے باعث یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق شیر افضل مروت کے مطابق انہیں یہ معلومات انتہائی باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پس پردہ سفارتی سطح پر پیشرفت جاری تھی تاہم پارلیمنٹ میں ہونے والے احتجاجی رویے نے اس عمل کو متاثر کیا۔















































