منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

گل پلازا میں آگ کس دکان میں لگی؟ فائر بریگیڈ حکام نے بتادیا

datetime 19  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)فائر بریگیڈ حکام نے کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں آگ سے متعلق تفصیلات بتا دی۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ گل پلازا میں آرٹیفیشل گملوں اور پھولوں کی دکان میں ہفتے کی شب 10 بج کر 14 منٹ پر آگ لگی تھی، 10بج کر 38 منٹ پر ریسکیو 1122 کو آگ کی اطلاع دی گئی۔حکام نے بتایا کہ 10 بج کر 57 منٹ پر 1122 کے 2 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے، گل پلازا میں تقریباً سے 14 سے 16 داخلی اور خارجی راستے ہیں، تنگ داخلی اور خارجی راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کے تمام داخلی اور خارجی راستوں میں دھواں بھر گیا تھا، آگ بجھانے کے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران پانی کی قلت ہوگئی تھی، پانی کے لیے آنے والے ٹینکر گرومندر کے قریب تعمیراتی کام میں پھنس گئے تھے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق ہجوم اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونے سے بھی پانی کی کمی فوری دور نہ ہو سکی، تین مختلف مقامات سے عمارت کے حصے گر چکے ہیں۔دوسری جانب چیف فائر آفیسر نے کہا کہا کہ آگ بجھانے کے لیے فوم کا استعمال پہلے ہی دن کیا گیا، گل پلازا کی آگ 90 فیصد بجھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندر موجود سامان میں 10 فیصد آگ لگی ہوئی ہے، عمارت مخدوش ہوچکی ہے، رات گئے تک گراؤنڈ کی تمام دکانوں میں سے آگ بجھا دی گئی تھی۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…