پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا

datetime 19  جنوری‬‮  2026 |

پنسلوانیا (این این آئی) امریکا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر موبائل گیم کھیلنے سے منع کرنے پر باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں 42 سالہ ڈگلس ڈیٹس نامی شخص اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس کے سر پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی مقتول کے 11 سالہ بیٹے کلیٹن کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران کلیٹن نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت شدید غصے میں تھا جب اس کے والد نے اسے سونے کے لیے کہا اور موبائل گیم چھین لیا تو میں نے گولی مار دی۔پولیس دستاویزات کے مطابق بچے کو اپنے والد کی دراز کی چابی مل گئی تھی، جس کے ذریعے اس نے اپنا موبائل گیم تلاش کرنے کیلیے الماری کا سیف کھولا۔پولیس کے مطابق کلیٹن نے الماری سے ایک پستول نکالا، اس میں گولیاں بھریں اور پھر اپنے والد کے بستر کے پاس جا کر فائر کیا، جس کے نتیجے میں ڈگلس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق بچے کی والدہ کو اس بات کا علم تھا کہ بیڈروم میں اسلحہ موجود ہے، تاہم انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ دراز کی چابی کہاں رکھی ہے۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ ڈگلس اور ان کی اہلیہ نے کلیٹن کو سال 2018 میں گود لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…