پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2026 |

تھرپارکر (این این آئی)تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو میں مبینہ زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکی دوران علاج دم توڑگئی۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تین روز قبل چھاچھرو کے نواحی گاؤں کھڈی میں پیش آیا تھا،متاثرہ لڑکی نے بدنامی کے خوف کیباعث خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔لڑکی کے والد کے مطابق دو ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی جس کے صدمے سے ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئی،والد کے مطابق بیٹی نے صدمے کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کوتشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیاگیاتاہم وہ جانبرنہ ہو سکی، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے چھاچھرو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔واقعہ میں نامزد دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہیاورانکیخلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…