جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں حیران کن بہتری

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

ابوظہبی(این این آئی )ہینلے انڈیکس نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 5ویں نمبر پر آگیا اور اماراتی پاسپورٹ پر 184 ممالک اور خطوں تک ویزہ کے بغیر رسائی ممکن ہے۔متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں یہ حیران کن بہتری اماراتی حکومت کی اسٹریٹجک سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے اس کے شہریوں کو سفر کرنے کے مزید مواقع ملے ہیں۔

اس فہرست میں 192 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ سنگاپور کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر، 188 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پر، 186ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ تیسرے نمبر پر، 185 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ آسٹریا، بیلجیئم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرلینڈز اور ناروے کے پاسپورٹ چوتھے نمبر پر جب کہ 184 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ ہنگری، سلوواکیہ، سلووینیا اور متحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس پاسپورٹس کی درجہ بندی ان کی ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کی بنیاد پر کرتا ہے یعنی پاسپورٹ پر جتنے زیادہ ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوگی وہ اتنا ہی مضبوط ہوگا، اس طریقے کار کو عالمی سطح پر پاسپورٹ کی مضبوطی جاننے کے لیے سب سے قابل اعتماد پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…