اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سانپ کے ڈسنے کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس میں متاثرہ شخص علاج کے لیے اسپتال پہنچا تو اکیلا نہیں تھا بلکہ سانپ کو بھی اپنی جیکٹ میں چھپا کر ساتھ لے آیا۔
یہ غیر معمولی واقعہ بھارت کے شہر متھرا میں پیش آیا، جہاں ایک رکشہ چلانے والے شخص کو سانپ نے کاٹ لیا۔ حیرت انگیز طور پر وہ سانپ سے جان چھڑا کر بھاگنے کے بجائے اسے پکڑ کر اپنی جیکٹ میں رکھا اور اسی حالت میں اسپتال پہنچ گیا۔
واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس میں متاثرہ شخص اپنے ہاتھ پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات دکھاتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسپتال میں موجود ہے اور بروقت علاج نہ ملنے پر اپنی ناراضی کا اظہار کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا جانے والا سانپ عام نہیں بلکہ ناگ (کوبرا) ہے، جسے دنیا کے انتہائی زہریلے سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
मथुरा में एक ई-रिक्शा वाले को सांप ने काट लिया।
सांप ऐसा वैसा नहीं- एकदम फ़नधारी
आदमी जिला अस्पताल में खड़े होकर चिल्ला रहा था कि उसका इलाज नहीं हो रहा।
तभी एक ने कहा – कहां है सांप? तो उसने जैकेट के अंदर से जिंदा सांप निकाल कर दिखा दिया।
ग़ज़ब धुरंधर लोग हैं 😂 pic.twitter.com/k4nSnrIRin
— Govind Pratap Singh | GPS (@govindprataps12) January 13, 2026















































