جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ واہ کینٹ کے علاقے پیرودھائی جرگہ قتل کیس طرز پر ایک اور سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون کو قطر میں مبینہ تعلقات کے شبے میں پاکستان منتقل کرکے اپنے والد کے گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق، فائرنگ کرنے والوں میں مقتولہ سمیرہ عزیز کے والد کے قریبی عزیز شامل تھے۔ان کا چچا اور شوہر قطر سے فون اور ویڈیو کال کے ذریعے قتل کے احکامات دیتے رہے اور سہولت کاری فراہم کرتے رہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے اور وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر آصف اقبال خان کے بیان پر درج کیا گیا۔متن مقدمہ کے مطابق، مقتولہ سمیرہ عزیز ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے شوہر سلیمان اور چچوں شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی۔شام کے وقت ولید، اسرار اور صابر گھر میں آئے، جہاں انہوں نے کچھ دیر بیٹھ کر مشورہ کیا۔

بعد ازاں مقتولہ کی ہمشیرہ ثناء خان نے بتایا کہ اس دوران قطر سے سلیمان کی ویڈیو کال آئی جس میں چچی سعیدہ کو کہا گیا کہ سمیرہ کو ٹھکانے لگا دو۔اس کے بعد ولید اور اسرار نے پسٹل نکال کر سمیرہ عزیز پر فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں جسم کے مختلف حصوں میں لگیں اور وہ زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتولہ کی نعش کو چچا شوکت اور فیصل نے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جایا۔پولیس نے مقدمہ قتل، غیرت کے نام پر قتل اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے، اور ولید، اسرار، صابر کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقتولہ کا چچا امتیاز اور شوہر سلیمان بیرون ملک مقیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…