دبئی(این این آئی) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فٹ رہا تو انشا اللہ اپنے گولز کی تعداد ایک ہزار کر لوں گا۔ دبئی میں ایوارڈز تقریب میں اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ فٹ رہے اور انجرڈ نہ ہوئے تو انشا اللہ اپنے گولز کی تعداد ایک ہزار کر لیں گے۔چالیس سالہ رونالڈو نے کہا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ان کا مزید کھیلنا بہت مشکل ہے تاہم میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
اسٹار فٹبالر نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ مڈل ایسٹ میں کھیلوں یا یورپ میں، میں فٹبال کھیلنا، گولز کرنا اور ٹرافیز جیتنا پسند کرتا ہوں، اگر انجری نہ ہوئی تو میں ایک ہزار گول ضرور کروں گا، انشاء اللہ۔سال 2025 کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔















































