اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

یو اے ای کے صدر کی وزیراعظم و فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدر،آصف علی زر داری وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان وزیراعظم شہبازشریف کی دعو ت پرپاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے طیارے سے باہر آئے تو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نیان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے یو اے ای کے صدر کو پھول پیش کئے۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ یو اے ای کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جیسے ہی ان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے انہیں سلامی دی۔شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں نور خان ایئر بیس پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا انہوں نے معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعارف کرایا جبکہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔دونوں ممالک کے پرچم تھامے بچوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بچوں سے ہاتھ ملایا اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔

میڈیار پورٹ کے مطابق بعد ازاں یواے ای کے صدر نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مابین تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون کے شعبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر غور کیا۔ دونوں فریقین نے معاشی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، انفرااسٹرکچر کی ترقی، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا جس میں دونوں ممالک کے لیے باہمی مفاد کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ و تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی تجدید کی۔پاکستان حکام کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دے گا۔دریں اثنا متحدہ امارات کے صدر اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے ۔ یہ بطور صدرِ متحدہ عرب امارات ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…